سپیس ایکس نے ایلون مسک پر تنقید کرنے والے ملازمین کو فارغ کرکے ممکنہ طور پر امریکی لیبر قوانین کی خلاف ورزی کی

سپیس ایکس نے ایلون مسک پر تنقید کرنے والے ملازمین کو فارغ کرکے ممکنہ طور پر ...
سپیس ایکس نے ایلون مسک پر تنقید کرنے والے ملازمین کو فارغ کرکے ممکنہ طور پر امریکی لیبر قوانین کی خلاف ورزی کی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) خلائی کمپنی سپیس ایکس کے وہ ملازمین جنہوں نے ایلون مسک پر تنقید کی تھی انہیں ملازمت سے نکال دیا گیا، اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ سپیس ایکس نے ملازمین کو یوں نکال کر مبینہ طور پر امریکہ کے لیبر قوانین کی خلاف ورزی کی ہے، جن ملازمین کو فارغ کیا گیا ہے وہ ممکنہ طور پر نیشنل لیبر ریلیشن بورڈ (این ایل آر بی) سے رجوع کرسکتے ہیں، اگر ایسا ہوتا ہے تو پھر ان ملازمین کو نہ صرف ملازمت پر بحال کرنا پڑے گا بلکہ ان کی باقی تنخواہیں بھی ادا کرنا ہوں گی۔

انڈیا ٹوڈے کے مطابق سپیس ایکس کے بعض ملازمین نے ایک کھلا خط لکھ کر ایلون مسک کے رویے پر تنقید کی تھی۔ ملازمین نے اپنے خط میں ایلون مسک کو توجہ ہٹانے اور بے عزتی کا باعث بننے والا قرار دیا تھا۔ ملازمین نے سپیس ایکس سے  یہ بھی مطالبہ کیا تھا کہ ایلون مسک کے ٹوئٹر پر اپنائے جانے والے رویے کی عوامی سطح پر مذمت کی جانی چاہیے۔