پولیس اہلکاروں کے بار بار رشوت مانگنے پر رکشہ ڈرائیور نے خود کو آگ لگالی

پولیس اہلکاروں کے بار بار رشوت مانگنے پر رکشہ ڈرائیور نے خود کو آگ لگالی
پولیس اہلکاروں کے بار بار رشوت مانگنے پر رکشہ ڈرائیور نے خود کو آگ لگالی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

میرپور خاص (ویب ڈیسک) میرپور خاص میں رکشہ ڈرائیور  نے مبینہ طورپر  پولیس والوں کی جانب سے رشوت طلب کرنے  پر خود کو آگ لگالی۔ذرائع کے مطابق  رکشہ ڈرائیور ساجن کو  تشویشناک حالت میں سول ہسپتال منتقل  کردیا گیا ہے۔

جیو نیوز کے مطابق رکشہ ڈرائیور کا کہنا ہے کہ  سڑک کے قریب رکشہ کھڑا کرنے پراہلکار باربار  پیسے طلب کرتے تھے ، جس پر  تنگ آکر رکشہ ڈرائیور نے خود کو آگ لگالی۔ واقعے کے بعد ایس ایس پی نے 2 اہلکاروں کو معطل کردیا  ساتھ ہی ڈی ایس پی سی آئی اے کو واقعے کی انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔