کراچی سے لاہور آنے والی بس میں خاتون کے زیورات رہ گئے ، پھر موٹروے پولیس نے کچھ ایسا کیا کہ مثال قائم کر دی

Jun 18, 2024 | 12:46 PM

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) کراچی سے لاہور آنے والی بس میں  خاتون کے زیورات رہ گئے ، پھر موٹروے پولیس نے کچھ ایسا کیا کہ مثال قائم کر دی موٹر وے پولیس نے ایمانداری کی ایک اور مثال قائم کر دی۔

موٹر وے پولیس کے ترجمان  کے مطابق کراچی سے لاہور آنے والی بس میں ایک فیملی کے زیورات رہ گئے تھے، 4 لاکھ روپے مالیت کے ملنے والے زیورات خاتون کو واپس کر دیئے گئے۔   فیملی نے زیورات کی گمشدگی کی ہیلپ لائن 130 پر اطلاع دی تھی، پیٹرولنگ افسران عمران اور عمر نے سمندری کے قریب بس سے زیورات ڈھونڈ لیے۔

موٹر وے پولیس کے ترجمان نے یہ بھی بتایا کہ فیملی سے رابطہ کر کے زیورات کا بیگ اس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

" جیو نیوز " کے مطابق  اس سے قبل ہی کئی بار موٹر وے پولیس شہریوں کا گمشدہ سامان ڈھونڈ کر ان کے حوالے کر چکی ہے۔کچھ عرصہ قبل موٹر وے پولیس نے ایک امریکی خاتون کی 10 لاکھ روپے مالیت کی انگوٹھی اس کے حوالے کی تھی جبکہ اس سے قبل ایک فیملی کا گم ہونے والا پرس ڈھونڈ کر اس کے حوالے کیا تھا۔

مزیدخبریں