نامور بھارتی گلوکارہ الکا یاگنک اچانک قوتِ سماعت سے محروم ہوگئیں

نامور بھارتی گلوکارہ الکا یاگنک اچانک قوتِ سماعت سے محروم ہوگئیں
نامور بھارتی گلوکارہ الکا یاگنک اچانک قوتِ سماعت سے محروم ہوگئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بالی وڈ فلموں کے گانوں میں اپنی آواز کا جادو جگانے والی نامور گلوکارہ الکا یاگنک قوتِ سماعت سے محروم ہوگئیں جس کا انکشاف گلوکارہ نے حالیہ سوشل میڈیا پوسٹ میں کیا۔

الکا یاگنک نے پیر کے روز انسٹاگرام پر اپنی ماضی کی ایک تصویر شیئر کی جس پر طویل کیپشن درج کیا، انہوں نے  اپنے ساتھیوں، مداحوں کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ' چند ہفتے پہلے جب میں اپنی فلائٹ سے باہر آئی تو مجھے اچانک محسوس ہوا کہ مجھے کچھ سُنائی نہیں دے رہا'۔انہوں نے لکھا 'اب کئی دنوں بعد میں ہمت کرکے اس حوالے سے مداحوں کو آگاہ کررہی ہوں کیونکہ کئی لوگ فکرمند تھے کہ میں ٹیلی ویژن سے کہاں غائب ہوں'۔

گلوکارہ نے بتایا کہ میں نے اپنے ڈاکٹر کو تمام صورتحال کے بارے میں بتایا تو انہوں نے میرے اندر ایک بیماری کی تشخیص کی جسے sensorineural hearing loss کہا جاتا ہے، اس مرض میں اکثر مریض ایک کان کی قوت سماعت سے محروم ہوجاتے ہیں جب کہ کچھ مریض دونوں کانوں کی قوت سماعت سے بھی محروم ہوجاتے ہیں۔

مزید :

تفریح -