گیس قیمتیں بڑھانے کی بجائے 80ارب سالانہ کی چوری روکی جائے: ایگری فورم

گیس قیمتیں بڑھانے کی بجائے 80ارب سالانہ کی چوری روکی جائے: ایگری فورم

  

لاہور(کامرس رپورٹر)ایگری فورم پاکستان نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت گیس کی قیمت بڑھانے کی بجائے اس کی 80ارب روپے کی سالانہ چوری روکے۔اس وقت گیس کمپنیاں حکومت سے 30سے40فیصد قیمت بڑھانے کا مطالبہ کر رہیں ہیں جو بالکل ناجائز ہے ۔ اگر حکومت ان گیس کمپنیوں کی 11فیصد گیس چوری روکے اور محکمے میں کرپشن پر کنٹرول کرے تو اس سے کمپنیوں کو تقریباً 80ارب روپے سالانہ بچیں گے جبکہ قیمت بڑھانے سے40ارب روپے حاصل ہونگے۔ یوں گیس چوری روک کر گیس کی قیمتوں میں 2سال کےلئے اضافہ روکا جاسکتا ہے ۔ اس کے ساتھ ساتھ حکومت 8سے 10ڈالر والی این ایل جی گیس بھی جلد درآمد کرے۔ تاکہ ملک میں سی این جی کی کمی بھی جلد پوری کی جاسکے اور عوام پر سے مہنگائی کا بوجھ اتارا جاسکے۔چیئرمین ڈاکٹر ابراہیم مغل کے مطابق گیس کے 8کنویں کھودنے میں جو غیر ضروری تا خیر ہورہی ہے وہ نہیں ہونی چاہیے۔

اس طرف بھی حکمران توجہ دیں۔ اور اس مجرمانہ غفلت کو فوری طور پر ختم کرکے سسٹم میں 17فیصد نئی گیس لے کر آئیں۔ تاکہ لوڑشیڈنگ سے نجات مل سکے۔ اور قوم مسائل سے بچ سکے۔

مزید :

کامرس -