عتیق میر ایف پی سی سی آئی کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین مقرر

عتیق میر ایف پی سی سی آئی کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین مقرر

  

 کراچی (اکنامک رپورٹر)وفاق ایوانہائے تجارت و صنعت پاکستان کے صدر ذکریا عثمان نے آل کراچی تاجر اتحاد کے چیئرمین عتیق میر کو سال 2014کیلئے ایف پی سی سی آئی کی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے اسمال ٹریڈرز اینڈ کاٹیج انڈسٹریز کا چیئرمین مقرر کیا ہے، انھیں مسلسل پانچویں مرتبہ اس عہدے پر ذمے داریاں تفویض کی گئی ہیں، عتیق میر گذشتہ 25سال سے نمایاں طور پر چھوٹے تاجروں اور کارخانے داروں کی مختلف ایسوسی ایشنز کی نمائیندگی کے تحت خدمات سرانجام دے رہے ہیں،

انھوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ایف پی سی سی آئی کے مﺅقر پلیٹ فارم پر تاجروں اور صنعتکاروں کے تمام طبقات کو یکجا اور منظم کرنے اور چھوٹے تاجروں اور کاٹیج انڈسری کے مسائل کو حل کرنے کی بھرپور کوشش کرینگے ۔

مزید :

کامرس -