کاروباری ادارے 31مارچ سے قبل لاہور چیمبرمیں ممبرشپ کی تجدید کروالیں : پیاف

کاروباری ادارے 31مارچ سے قبل لاہور چیمبرمیں ممبرشپ کی تجدید کروالیں : پیاف

  

لاہور(کامرس رپورٹر)پیاف نے لاہور اور گرد و نواح کے کاروباری اداروں پر زور دیا ہے کہ 31مارچ سے پہلے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں اپنی ممبرشپ کی تجدید کروالی جائے ۔ پیاف کے چیئرمین ملک طاہر جاوید - سینئر وائس چیئرمین خامس سعید بٹ اور وائس چیئرمین امجدعلی جاوا نے کہا ہے کہ لاہور چیمبر میں ممبر شپ کی تجدید کی آخری تاریخ 31 مارچ 2014 ہے - تاریخ گزرنے کی صورت میں نئے قوانین کے تحت ممبرشپ کی تجدید کی بجائے نئے سرے سے ممبر شپ حاصل کرنا پڑے گی اس لیے پیاف کے رہنماوں نے کہا ہے کہ جو کاروباری ادارے کسی وجہ سے ممبرشپ کی تجدید نہیں کروا سکے جلد از جلد کروالیں -

پیاف کے چیئرمین ملک طاہر جاوید نے پیاف ممبرا ن کو تاکید کی ہے کہ وہ اس سلسلے میں فعال کردار ادا کریں اپنی متعلقہ مارکیٹوں کاروباری مراکز یا صنعتی علاقوں میں موجود لاہور چیمبر کے ممبران کو توجہ دلائیں کہ اگر انہوں نے تا حال ممبرشپ کی تجدید نہیں کروائی تو پہلی فرصت میں کروا لیں تاکہ آنے والے دنوں میں رش کے باعث وقت کے ضیاع سے بچ سکیں اور کاروباری سرگرمیوں کے سلسلے میں لاہور چیمبر کی خدمات سے مسلسل استفادہ کرتے رہیں ۔

مزید :

کامرس -