کاروباری ہفتے کے پہلے روز تیزی‘27200کی حد بحال

کاروباری ہفتے کے پہلے روز تیزی‘27200کی حد بحال

  

کراچی(اکنامک رپورٹر)کراچی اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیر کو تیزی رہی اور کے ایس ای 100انڈیکس کی 27200کی نفسیاتی حد بحال ہوگئی۔ سرمایہ کاری مالیت میں18ارب20کروڑ روپے سے زائدکا اضافہ ،کاروباری حجم گزشتہ روز کی نسبت21.48فیصد کم جبکہ47.34فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔حکومتی مالیاتی اداروں،مقامی بروکریج ہاو¿سز سمیت دیگر انسٹی ٹیوشنز کی جانب سے مخصوص حصص کی قیمتوں میں خریداری کے باعث کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا۔ ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای 100انڈیکس 27316پوائنٹس کی سطح پر بھی دیکھا گیا ۔تاہم فروخت کے دباو¿ ، پرافٹ ٹیکنگ کے باعث کے ایس ای 100انڈیکس مذکورہ سطح پر برقرار نہ رہ سکا اور مارکیٹ کے اختتام پر 104.63پوائنٹس اضافے سے 27229.10پوائنٹس پر بند ہوا ۔مجموعی طور پر376کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا ،جن میں سے178کے کمپنیوں کے بھاو¿ میں اضافہ178کمپنیوں کے بھاو¿ میں کمی جبکہ20کے حصص میں استحکام رہا۔ سرمایہ کاری مالیت میں18 ارب 20 کروڑ 52لاکھ 922 ہزار 290 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر65کھرب70ارب 17کروڑ45لاکھ 89 ہزار 845روپے ہوگئی ۔ پیر کو کاروباری سرگرمیاں 20کروڑ74لاکھ 43ہزار 870شیئرز رہیں جوجمعہ کے مقابلے میں5کروڑ74لاکھ 3 ہزار960شیئرز کم ہیں ۔

قیمتوں کے اتار چڑھاو¿ کے حساب سے وائتھ پاک لمیٹڈ کے حصص سرفہرست رہے ،جس کے حصص کی قیمت199.00روپے اضافے سے4699.00روپے،یونی لیورفوڈز کے حصص کی قیمت65.00روپے اضافے سے9090.00روپے پر بند ہوئی ،نمایاں کمی آئس لینڈ ٹیکسٹائل کے حصص میں ریکارڈ کی گئی جس کے حصص کی قیمت53.80روپے کمی سے 1022.20روپے جبکہ نیسلے پاکستان کے حصص کی قیمت50.00روپے کمی سے8700.00روپے پر بند ہوئی ۔پیر کوٹی آر جی پاکستان کی سرگرمیاں2کروڑ68لاکھ 8ہزار500شیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں جس کے شیئرز کی قیمت96پیسے کمی سے14.10روپے اورسوئی سدرن گیس کی سرگرمیاں1کروڑ68لاکھ 75ہزار شیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں جس کے شیئرز کی قیمت77پیسے اضافے سے27.07روپے ہوگئی ۔کے ایس ای 30انڈیکس 29.05پوائنٹس اضافے سے 19608.48پوائنٹس ،کے ایم آئی 30انڈیکس1.40پوائنٹس کمی سے45587.15جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس92.06پوائنٹس اضافے سے 20287.34پوائنٹس پر بند ہوا ۔

مزید :

کامرس -