ملکی معیشت میں بہتری آنے لگی: لسبیلہ چیمبر

ملکی معیشت میں بہتری آنے لگی: لسبیلہ چیمبر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اکنامک رپورٹر) لسبیلہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹیز کے صدر اسماعیل ستار نے کہا ہے کہ ملکی معیشت بہتر ہونا شروع ہوچکی ہے اوربیشتر معاشی اعشاریوں میں مثبت بھی بہتری ٓہی ہے مگر مرکزی بینک کا شرح سود کو دس فیصد بر قرار رکھنا مایوس کن ہے۔ایل سی سی آئی کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق اسماعیل ستار نے کہا ہے کہ تاجربرادری کو ڈالر کی بے قدری کی وجہ سے نقصان اٹھانا پڑا ہے، امید تھی کہ مرکزی بینک تاجروں کے ازالے کے لیے شرح سود میں کم از کم ایک فیصد کمی کرے گا مگر مانیٹری پالیسی میں اسے برقرار رکھنے کے فیصلے سے مایوسی ہوئی ہے۔ انہوں نے مرکزی بینک سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرے اور شرح سود میں کمی کرے۔
 جب کہ حکومت بھی اس طرح کے فیصلے کرنے سے قبل تاجربرادری سے مشاورت کو یقینی بنائے۔

مزید :

کامرس -