ورلڈ ٹی ٹونٹی کوالیفائنگ راؤنڈ میں آج مزید دو میچ کھیلے جائیں گے

ورلڈ ٹی ٹونٹی کوالیفائنگ راؤنڈ میں آج مزید دو میچ کھیلے جائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈھاکہ (اے این این ) بنگلہ دیش میں کھیلے جانے والے ٹوئنٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ کے کوالیفائنگ راونڈ میں آج مزید دو میچ کھیلے جائیں گے ۔ ٹورنامنٹ کے پہلے میچ میں افغانستان کا مقابلہ ہانگ کانگ کی ٹیم کے ساتھ ہوگا جبکہ دوسرے میچ میں بنگلہ دیش کی ٹیم نیپال کا سامنا کرے گی ۔ ان دونوں میچز کی میزبانی چٹاکانگ کو دی گئی ہے ۔ پہلا میچ پاکستانی وقت کے مطابق دو بج کر 30 منٹ پر شروع ہوگا جبکہ مقامی وقت کے مطابق یہ میچ دن 3 بج کر 30 منٹ پر شروع ہوگا ۔ دوسرا میچ پاکستانی وقت کے مطابق 6 بج کر 30 منٹ پر شروع ہوگا جبکہ مقامی وقت کے مطابق یہ میچ 7 بج کر 30 منٹ پر شروع ہوگا ۔ ورلڈ کپ کا پہلا سیمی فائنل 3 اپریل جبکہ دوسرا سیمی فائنل 4 اپریل کو کھیلا جائے گا۔ فائنل 6 اپریل کو کھیلا جائے گا ۔