کرینہ کپور نے لیک می فیشن ویک 2014ء میں تہلکہ مچا کر میلہ لوٹ لیا

کیپشن: pic
ممبئی (اے پی پی) بالی وڈ اداکارہ کرینہ کپور نے لیک می فیشن ویک 2014ء میں بطور شوسٹاپر دلکش اندازمیں جلوے بکھیر کر مداحوں کی داد وصول کی۔ کرینہ کپور نے لیکمی فیشن ویک 2014ء میں فیشن ڈیزائنر راجیش پراتاب سنگھ کے ملبوسات کی ریمپ واک کرکے نمائش کی اور بطور شو سٹاپر اپنی اداؤں سے مداحوں کو محظوظ کیا کرینہ کپور نے کالے رنگ کا لباس زیب تن کر رکھا تھا جس پر نقرئی کڑھائی ہوئی ہوئی تھی، فیشن ڈیزائنر راجیش پراتاب نے ’’ایلوشن‘ کے نام سے اپنے تیار کردہ ملبوسات کی نمائش کی ۔ اداکارہ کرینہ نے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پراتاب سنگھ کی شوسٹاپر بن کر فخر محسوس کررہی ہیں انہیں خوشی ہے کہ انہیں ان کا ڈیزائن کردہ لباس پہننے کا موقع ملا۔ ان کے تمام ہی ملبوسات لاجواب ہیں ۔