پاکستانی شائقین نے آفریدی کوبہترین آل راﺅنڈرقرار دیدیا

پاکستانی شائقین نے آفریدی کوبہترین آل راﺅنڈرقرار دیدیا

  

کراچی(آئی این پی ) پاکستانی شائقین کرکٹ نے شاہد آفریدی کو پاکستان کا بہترین آل راﺅنڈر قرار دیدیا‘ حفیظ دوسرے اور شعیب ملک تیسرے نمبر پر آئے۔ پیر کو ایک ویب سائیٹ کی طرف سے پاکستان کے بہترین آل راﺅنڈرز کیلئے کرائے گئے سروے کے دوران59فیصد شائقین نے شاہد خان آفریدی کے حق میں ووٹ دے کر انہیں پاکستان کا بہترین آل راﺅنڈر قرار دیا۔ کپتان محمد حفیظ کو 37 فیصد شائقین نے اور شعیب ملک کو صرف 4 فیصد نے بہترین آل راﺅنڈر قرار دیا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -