فلم میں کام کرنے کا کبھی سوچا نہ ہی کرنا چاہتی ہوں‘ اداکارہ حنا دلپذیر

فلم میں کام کرنے کا کبھی سوچا نہ ہی کرنا چاہتی ہوں‘ اداکارہ حنا دلپذیر
فلم میں کام کرنے کا کبھی سوچا نہ ہی کرنا چاہتی ہوں‘ اداکارہ حنا دلپذیر
کیپشن: pic

  


کراچی(این این آئی) اداکارہ حنا دلپذیر نے کہا ہے کہ ڈرامہ انڈسٹری نے مجھے اتنی عزت اور شہرت بخشی ہے کہ میں سوچ بھی نہیں سکتی تھی فلم میں کام کرنے کا کبھی نہیں سوچانہ ہی کرناچاہتی ہوں۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ان کا کہنا تھا کہ جولوگ یہ خواب دیکھتے ہیں کہ میں فلم میں کام کرونگی تویہ ان کاخواب ہی رہ جائیگامیں کسی بھی فلم میں کام نہیں کررہی میرے حوالے سے یہ افواہ بہت عرصے سے اڑائی جارہی ہے کہ حنادلپزیرکوفلاں فلم میں کاسٹ کرلیاکوئی کچھ کہتاہے کوئی کچھ کہتاہے میری سمجھ نہیں آتالوگ ایساکیوں کرتے ہیں کسی بھی بات کوکرنے سے پہلے اس کی تصدیق کرلی جائے توزیادہ اچھا ہوتاہے نہ کہ سینہ بہ سینہ اس کی پبلیسٹی کی جائے ہم معتبر معاشرے میں سانس لے رہے ہیں ہمیں یہ سوچناچاہیے کہ ہربات کا مقصد ہوتاہے یاتو اچھا یہ براایک سوال کے جواب میں حنا دلپزیر کا کہنا تھا کہ میں ان دنوں دوڈراموں کی شوٹنگ میں مصروف ہوں جوجلدآن ائیرہونگے۔

مزید :

کلچر -