ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جیتنے کیلئے پاکستانی ٹیم فیورٹ ہے،معین خان

ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جیتنے کیلئے پاکستانی ٹیم فیورٹ ہے،معین خان

  


ڈھاکہ (آئی این پی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ معین خان نے ٹیم کی حالیہ کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیم کا مورال بلند ہے اور کھلاڑی فارم میں ہیں، ٹیم کی مجموعی کارکردگی سے مطمئن ہوں، البتہ شاہد آفریدی کی فٹنس پر تھوڑی تشویش ہے۔ایک انٹر ویو میں معین خان نے کہا کہ افتتاحی میچ میں روایتی حریف بھارت کے ساتھ ٹاکرے کے بارے میں بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بھارت کے خلاف میچ میں ہمیشہ دبا الا ہوتا ہے۔ ایشیا کپ میں ٹیم کی کارکردگی کو دیکھ کر یقین ہے کہ اس بار بھی اچھا میچ دیکھنے کو ملے گا۔پاکستانی ٹیم ٹورنامنٹ کیلئے فیورٹ ہے،کوشش ہوگی کہ فاتح بن کر لوٹیں۔ معین خان کا مزید کہنا تھا کہ ٹیم کی تیاری سب کے سامنے ہے۔ ایشیا کپ کے بعد ٹیم کا مورال اچھا ہوا ہے، تینوں شعبوں میں اچھا پرفارم کرکے ہی ٹورنامنٹ جیتا جاسکتا ہے۔ کچھ کھلاڑیوں کے فٹنس مسائل تھے تاہم اب وہ بھی ٹھیک ہوچکے ہیں۔ شاہد آفریدی چند دن میں ٹھیک ہو کر ٹیم کو جوائن کرلیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے پاس دنیا کے بہترین بیٹسمین اور بولر موجود ہیں اورہم کسی بھی ٹیم کو شکست سے دوچار کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔