ہیروئن نہیں ہیرو فلم کو زیادہ پیسہ کما کر دیتے ہیں، پریانکا چوپڑا

ہیروئن نہیں ہیرو فلم کو زیادہ پیسہ کما کر دیتے ہیں، پریانکا چوپڑا
ہیروئن نہیں ہیرو فلم کو زیادہ پیسہ کما کر دیتے ہیں، پریانکا چوپڑا
کیپشن: pic

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ممبئی(اے این این) بالی وڈ اداکارہ اور گلوکارہ پریانکا چوپڑا نے کہا ہے کہ ہیروئن نہیں بلکہ ہیرو فلم کو زیادہ پیسہ کما کر دیتے ہیں۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے پریانکا چوپڑا نے کہاکہ بالی وڈ فلم اگر سو کروڑ کلب میں داخل ہوتی ہے تو اسمارٹ ہیروز کی وجہ سے داخل ہوتی ہے اداکارہ کا کہنا ہے کہ بالی وڈ ہیروئنز، ہیروز سے ابھی پیچھے ہیں اسی لیے تو ان کا معاوضہ بھی اپنے مقابل ہیروز سے کم ہوتا ہے۔ دیسی گرل نے امید ظاہر کی کہ مستقبل قریب میں بالی وڈ ہیروئز بھی بہتر معاوضہ لینے لگیں گی۔

مزید :

کلچر -