6ممالک کی پاکستان ڈے انٹرنیشنل برج چیمپئن شپ میں شرکت کی تصدیق

6ممالک کی پاکستان ڈے انٹرنیشنل برج چیمپئن شپ میں شرکت کی تصدیق

  

اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان ڈے انٹرنیشنل برج چیمپئن شپ میں 6 ممالک نے شرکت کی تصدیق کردی ہے۔ ایونٹ کے آرگنائزرامیر حسن نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ چیمپئن شپ 21 مارچ سے کراچی سے شروع ہوگی ۔ اور انٹرنیشنل برج چیمپئن شپ 16 سال بعد پاکستان میں کھیلی جائے گی۔ اس سے قبل میگا ایونٹ 1998ءمیں پاکستان میں کھیلا تھا انہوں نے کہا کہ ایونٹ میں 6 غیر ملکی ممالک نے شرکت کی تصدیق کردی ہے جن میں چین کی دو ٹیمیں ‘ ترکی ‘ اردن ‘ متحدہ عرب امارات اور برطانیہ شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم ساتویں ملک کا بھی انتظار کررہے ہیں اور 1998ءکے بعد یہ پاکستان میں سب سے بڑا انٹرنیشنل ایونٹ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ چیمپئن شپ 3 دن تک جاری رہے گا اور کراچی ‘ لاہور اور اسلام آباد سے 33 ٹیمیں غیر ملکی ممالک کے ساتھ ایونٹ میں مدمقابل ہوں گی۔ امیر حسن نے کہا کہ انٹرنیشنل ایونٹ کے انعقاد سے انٹرنیشنل کمیونٹی کو مثبت پیغام جائے گا جس سے پاکستان کا امیج بہتر ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کھیلوں کا رجحان بہت زیادہ ہے اور غیر ملکی ممالک کو چاہئے کہ وہ دیگر سپورٹس مقابلوں میں بھی شرکت کرے اور اپنی ٹیمیں پاکستان بھجوائیں ۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -