پاکستان میں بہت پیارملااوربہت اچھاوقت گزرا‘اداکارہ دیویا دتہ

کیپشن: pic
واہگہ(این این آئی)بالی ووڈ اداکارہ دیویا دتہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں بہت پیارملااوربہت اچھاوقت گزرا۔واہگہ کے راستے بھارت روانگی کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وہ بہت سی یادیں لے کر بھارت جارہی ہیں،بہت دنوں تک لوگوں کویہاں کی کہانیاں سناؤں گی۔دیویا دتہ نے کہا کہ امن کی آشا بہت اچھا قدم ہے،لوگوں میں بہت ساراپیار ہے لیکن مسئلے نہ جانے کہاں کھڑے ہوجاتے ہیں۔