فلم ’’کوئین‘‘ 21 کروڑ کے بزنس کے ساتھ باکس آفس پر بدستوراول نمبر پر
ممبئی (اے پی پی) بالی وڈ فلم ’’کوئین‘‘ 21 کروڑ کے بزنس کے ساتھ مسلسل دوسرے ہفتے بھی باکس آفس پر اول نمبر پر رہی۔ فلم ’’کوئین ‘‘ جو کہ 7مارچ کو سینما گھروں کی زینت بنی ، ریلیز کے بعد مسلسل دوسرا ہفتہ بھی اول نمبر پر ہے جبکہ فلم ’’بیوقوفیاں‘‘جس کے بارے میں کہا جارہا تھا کہ یہ فلم ’’کوئین ‘‘ کا بزنس ریکارڈ توڑی گی نے ریلیز کے پہلا ہفتہ میں تقریباً 5 کروڑ کا بزنس کیا ہے۔ بیوقوفیاں کے ریلیز ہونے کے بعد بھی فلم ’’کوئین‘ کی مقبولیت میں کوئی کمی واقع نہیں ہوئی ہے ۔فلم تجزیہ نگاروں کے مطابق فلم کوئین دیکھنے کے لئے مداحوں کی بڑی تعداد سینما گھروں کا رخ کررہی ہے آئندہ ہفتوں میں فلم کا ریکارڈ بزنس کرنے کا امکان ہے۔ فلم کی ہیروئن اداکارہ کنگنا رناوت ہیں ۔ فلم کی ہدایات وکاس بیل نے دی ہیں جبکہ پروڈیوسرز انوراگ کشپ اور وکرم ادیتیہ موتوانی ہیں۔