ایشمان کھرانا اور سونم کپور کی فلم’ ’بیوقوفیاں‘‘ ریلیز ہو گئی

ایشمان کھرانا اور سونم کپور کی فلم’ ’بیوقوفیاں‘‘ ریلیز ہو گئی

  


ممبئی (این این آئی)ایشمان کھرانا اور سونم کپور کی فلم’ ’بیوقوفیاں‘‘ ریلیز ہو گئی ہے جس کی کہانی ہے ایشمان کھرانا اور سونم کپور کی لّو سٹوری کی اور کس طرح ایشمان اور سونم لڑکی کے والد رشی کپور کو راضی کرنے کے لیے تمام طرح کی بیوقوفیاں کرتے چلے جاتے ہیں۔لیکن اصل زندگی میں اکثر بالی وڈ کے ستاروں کی وہ کیا حرکتیں ہوتی ہیں جنہیں بیوقوفی کہا جا سکتا ہے۔ایشمان سے جب یہ سوال کیا گیا تو وہ بولے ’جب ستارے اصل زندگی میں بھی اداکاری کرتے ہیں۔ ستاروں کا نقلی پن یعنی جو وہ ہے نہیں یا وہ جو محسوس نہیں کرتے اسے پیش کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ستاروں کے اس ’نقلی پن‘ سے چڑھنے والے ایشمان کھرانا کو کیا بالی وڈ کی کوئی اور بات ہے جو پسند نہ ہو لیکن اب پسند ہو کے سوال پر ان کا کہنا تھا ’آج سے دس سال پہلے انڈسٹری میں کسی باہر کے آدمی کا آنا بڑا مشکل تھا۔ اگر آپ فلمی خاندان سے ہو تو چانس ملنا بڑا آسان لیکن باہر کے آدمی کے لیے بڑا مشکل۔ایک سوال پر ایشمان نے کہا کہ میں اس نسل کا اکلوتا گلوکار آرٹسٹ ہوں۔ ایکٹنگ بھی کرتا ہوں۔ نغمے بھی گاتا ہوں۔ تو اس حساب سے میرا کوئی مقابلہ نہیں۔

ایشمان جو بالی وڈ میں قدم رکھنے سے پہلے ہی شادی شدہ ہیں سے جب پوچھا گیا کہ ان کی بیوی ایسے سینز کے بارے میں کیا خیالات رکھتی ہیں تو ایشمان نے کہا کہ اسے سب پتہ ہے یار کہ اس طرح کے منظر بڑے میکینکل طریقے سے شوٹ کیے جاتے ہیں۔ ان میں کوئی جذبہ نہیں ہوتا اس لیے کوئی دقت نہیں ہوتی۔

مزید :

کلچر -