فلم ’’ کانچی ‘‘کے ٹریلر کے بعد ٹائٹل سونگ کی ویڈیو بھی جاری

فلم ’’ کانچی ‘‘کے ٹریلر کے بعد ٹائٹل سونگ کی ویڈیو بھی جاری

  


ممبئی (آن لائن) بھارت کے صف اول کے فلمساز و ہدایتکار سبھاش گئی کی نئی میوزیکل رومانٹک فلم ’’ کانچی ‘‘ کے ٹریلر کے بعد فلم کے ٹائٹل سونگ کی ویڈیو بھی جاری کردی گئی ہے ارشاد کامل کے تحریر کردہ کانچی رے کانچی کے بولوں پر مبنی اس گانے کو معروف پلے بیک سنگر سکھوندر سنگھ کی آواز میں ر یکارڈ کیا گیا ہے جس کی ویڈیو میں فلم کی ہیروئن مشٹی مختلف مقامات پر تفریح کرتی نظر آرہی ہیں جبکہ گانے کا میوزک اسماعیل دربار نے ترتیب دیا ہے ۔ ہدایتکار سبھاش گئی نے اس فلم میں نئی ہیروئن اندرانی چکربرتی عرف مشٹی کو متعارف کرایا ہے جن کے ساتھ اس فلم میں کارتک تیواری ، متھن چکر برتی ، رشی کپور ، وکرانت ماسے ، پلوی سبھاش ، چندرن اور عادل حسین اہم کردار ادا کررہے ہیں فلم کانچی کی کہانی ایک ایسی لڑکی کے گرد گھوم رہی ہے جو کرپشن کیخلاف نگ اور اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر معاشرتی ناانصافیوں کیخلاف آواز بلند کرتے ہوئے ہر صورت اپنا حق واپس لینے کا اعلان کرتی ہے ۔

مزید :

کلچر -