گلوکار ابرارالحق آڈیو البم کی تیاری میں مصروف
لاہور (اے پی پی)نامور گلوکار ابرارالحق آج کل اپنے دو گانوں کی آڈیو البم پر کام کر رہے ہیں۔ اس البم میں بھارتی گلوکارہ سندھی چوہان اور گلوکارہ حمیرا ارشد ان کے ہمراہ ہیں۔یہ البم فاروق ریکارڈنگ اسٹوڈیو میں ریکارڈ کی جارہی ہے۔البم کو بھارت پاکستان سمیت دنیا بھر میں ریلیز کیا جائے گا۔