فلم’’بیوقوفیاں‘‘ کے لئے پروڈیوسر تلاش کرنے کے لئے کافی تگ ودو کرنی پڑی‘ فلمساز آستھانہ

فلم’’بیوقوفیاں‘‘ کے لئے پروڈیوسر تلاش کرنے کے لئے کافی تگ ودو کرنی پڑی‘ ...

  


ممبئی (اے پی پی) بالی وڈ فلمساز نورپور آستھانہ نے کہا کہ انہیں فلم’’بیوقوفیاں‘‘ کے لئے پروڈیوسر تلاش کرنے کے لئے کافی بھاگ دوڑ کرنی پڑی۔ بالی وڈ فلمساز نور پور آستھانہ نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ انہیں اپنی فلم ’’بیوقوفیاں‘‘ کے لئے پروڈیوسر کے لئے کافی تگ و دو کرنی پڑی ۔ وہ یش راج پروڈکشن فلمز کے شکر گزار ہیں جنہوں نے ان پر بھروسہ کیا اور ان کی فلم میں پروڈکشن کے فرائض سرانجام دینے کی حامی بھری انہوں نے اپنی پہلی فلم ’’مجھ سے فرینڈ شپ کرو گی‘‘ بھی یش راج فلمز کے بینر تلے بنائی تھی یہ ان کی دوسری فلم ہے۔ فلم پر مداحوں کا اچھا ردعمل دیکھنی میں آرہا ہے فلم جمعہ کو سینما گھروں کی زینت بنی فلم نے اب تک تقریباً 5 کروڑ کا بزنس کرلیا جبکہ آئندہ دنوں میں فلم کے مزید بزنسن کرنے کا امکان ہے۔

مزید :

کلچر -