بھارت میں قومی پرچم لہرانا دیرینہ خواب ہے ،چاچا ٹی ٹونٹی

بھارت میں قومی پرچم لہرانا دیرینہ خواب ہے ،چاچا ٹی ٹونٹی
 بھارت میں قومی پرچم لہرانا دیرینہ خواب ہے ،چاچا ٹی ٹونٹی
کیپشن: pic

  

لاہور( افضل افتخار)بھارت میں قومی پرچم لہرانا میرا دیرینہ خواب ہے اور میری خواہش ہے کہ چاہے کسی فلم میں یا سٹیڈیم میں میچ کے دوران پاکستانی پرچم فضاءمیں بلند کروں اور مجھے امید ہے کہ میرا یہ خواب ضرور پورا ہوگا اور میرے لئے وہ یادگار لمحات ثابت ہوں گے ان خیالات کا اظہار کرکٹ ٹیم سے بے حد پیار کرنے والے شائق محمد زمان عرف چاچا ٹی ٹونٹی نے روز نامہ پاکستان سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ مجھے کرکٹ دیکھنے کا بچپن سے شوق ہے اور ہر میچ میں میری خواہش رہی ہے کہ پاکستانی پرچم فضاءمیں بلند کروں انہوں نے کہا کہ میرے لئے یادگار لمحات وہ ہوتے ہیں جب پاکستان کرکٹ ٹیم میچ جیت رہی ہوتی ہے اور اس وقت میری خوش کی کوئی انتہاءنہیں ہوتی انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ مجھے فوج میں جانے کا شوق تھا میں میجر عزیز بھٹی شہید اور محمد سرور کی طرح شہید ہونا چاہتا تھا لیکن میں فوج میں تو نہیں جا سکا لیکن میری خواہش ہے کہ میں پاکستان کے لئے ایسا کرجاﺅں کہ جب میں مروں تو قومی پرچم میں مجھے لپیٹ کر دفن کیا جائے انہوں نے کہا کہ ٹیم کی حوصلہ افزائی کے لئے پوری دنیا جانے کا شوق ہے میری خواہش ہے کہ میں ٹیم کے ساتھ ہر ٹور پر جاﺅں اور اس حوالے سے پی سی بی اور ملٹی نیشنل کمپنیاں میری سر پرستی کریں تاکہ میرا یہ خواب پورا ہوسکے میری خواہش ہے کہ میں قومی ٹیم کا کوئی میچ نہ چھوڑوں اور ہر میچ میں اپنی ٹیم کی بھرپور حوصلہ افزائی کروں انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ٹیم دنیا کی نمبر ون ٹیم ہے اور اس نے ہمیشہ عمدہ پرفارمنس دینے کی کوشش کی ہے میری دعا ہے کہ ٹیم کے لئے نیا سال بہترین ثابت ہو اور وہ کامیابیاں ہی کامیابیاں سمیٹے اور اس سال کھیلے جانے والا ہر میچ اپنے نام کرے ۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -