شکیب الحسن اور دولت زردان کو کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر جرمانہ

شکیب الحسن اور دولت زردان کو کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر جرمانہ

  

ڈھاکہ (اے اےن اےن )بنگلہ دیش میں کھیلے جانے والے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں بنگلہ دیش اور افغانستان کے میچ کے دوران شکیب الحسن اور دولت زدران کو آئی سی سی کے کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر پچاس فیصد میچ فی کا جرمانہ کردیاگیا ۔یہ واقعہ بنگلہ دیش اور افغانستان کے کوالیفائنگ راﺅنڈ کے میچ کے دوران پیش آیا۔بنگلہ دیش کی بیٹنگ کے نوے اوور میں افغانستان کے بولر دولت زدران نے گیند کرا کے شکیب کو کندھا مارا۔ جواب میں شکیب نے بھی ان کو کندھا مارا۔دونوں کھلاڑیوں نے ان پر لگائے گئے الزامات کا اعتراف کیا جس کے بعد ان پر پچاس فیصد میچ فیس کا جرمانہ عائد کیا گیا۔یاد رہے کہ کوالیفائنگ راﺅنڈ کے پہلے میچ میں بنگلہ دیش نے افغانستان کو نو وکٹوں سے ہرایا ہے۔افغانستان کی ٹیم تیسری مرتبہ آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں حصہ لے رہی ہے اور حال ہی میں ایشیا کپ کے دوران بنگلہ دیش کو شکست دینے کے بعد اس ٹی ٹوئنٹی میچ میں شائقین کی دلچسپی بڑھ گئی تھی۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -