کسی کیلئے بھی عمر بھر خوبصورت رہنا ناممکن ہے ،: شیرون سٹون

کسی کیلئے بھی عمر بھر خوبصورت رہنا ناممکن ہے ،: شیرون سٹون

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نیویارک(آن لائن) ہالی ووڈ سٹار شیرون سٹون نے کہا ہے کہ کسی کیلئے بھی عمر بھر خوبصورت رہنا ناممکن ہے ، بڑھاپا ناگزیر ہے ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق 56سالہ اداکارہ کا کہنا ہے کہ وہ اس پر بے حد خوش ہیں کہ ابھی تک وہ ایک دلکشن خاتون ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ میں اس بات پر ہرگز یقین نہیں رکھتی کہ بڑھاپے تک جوانی کی خوبصورتی برقرار رہ سکتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایسی سوچ احمقانہ پن ہے انہوں نے کہا کہ صرف باطنی خوبصورتی ہی آخر تک برقرار رہ سکتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ انسان کو اپنے ظاہر سے زیادہ باطن پر توجہ دینی چاہیے ۔

مزید :

کلچر -