بھارتی بورڈ کا آئی پی ایل کے 7 ویں ایڈیشن کیلئے 11 ہزار کروڑ روپے کی انشورنس کا فیصلہ

بھارتی بورڈ کا آئی پی ایل کے 7 ویں ایڈیشن کیلئے 11 ہزار کروڑ روپے کی انشورنس کا ...

  


ممبئی (اے این این ) بھارتی کرکٹ بورڈ نے انڈین پریمئر لیگ کے 7 ویں ایڈیشن کے لئے 11 ہزار کڑوڑ روپے کی انشورنس کرانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ انڈین پریمئر لیگ کا 7 واں ایڈیشن بھارت، بنگلہ دیش اور یو اے ای میں کھیلا جائے گا۔ اس حوالے سے بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکرٹری سنجے پٹیل نے کہا ہے کہ انڈین پرےئمر لیگ کا انشورنس کور آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ سے ڈبل ہوگا ۔ انہوں نے کہاکہ اس حوالے سے مختلف کمپنیوں سے بات چیت جاری ہے اور امید ہے کہ جلد ہی ڈیل حتمی نتیجے پر پہنچ جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ معاہدے کے تحت بھارتی کرکٹ بورڈ کو روینو ، دہشت گردی، خراب موسم اور ہڑتال اور قدرتی آفات کی مد میں ہونے والے نقصان کے لئے انشورنس کور حاصل ہوگا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -