سنگاکارا کے بعد جے وردھنے کا بھی ٹی ٹونٹی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

سنگاکارا کے بعد جے وردھنے کا بھی ٹی ٹونٹی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

  

کولمبو(سپورٹس ڈیسک ) سری لنکن کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز اور سابق کپتان ماہیلا جے وردھنے نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے ٹوئنٹی ٹوئنٹی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جے وردھنے نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے حوالے سے کہا کہ وہ کرکٹ کے تمام فارمیٹس سے لطف اندوز ہوتے ہیں تاہم اب وہ خود کو ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کے لئے زیادہ موزوں نہیں سمجھتے اس لئے وہ خود کو اس فارمیٹ کی کرکٹ سے الگ کرنا چاہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ بھرپور طریقے سے کھیلی اور ٹی ٹوئنٹی میچز کے دوران انہیں ہمیشہ اپنے اسکول کے دن یاد آتے تھے جب انہیں جارحانہ شاٹس کھیلنے کی پوری آزادی ہوتی تھی جس کا وہ بھرپور فائدہ اٹھاتے تھے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز سری لنکا کے ایک مرد بحران کہلانے والے بلے باز کمار سنگاکارا نے بھی ورلڈ ک کے بعد ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کو خیر باد کہنے کا اعلان کیا تھا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -