ورلڈ ٹی ٹوئنٹی وارم اپ پاکستان نے نیوزی لینڈکو 6 وکٹوں سے شکست دیدی

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی وارم اپ پاکستان نے نیوزی لینڈکو 6 وکٹوں سے شکست دیدی ...

  

                                                                                                             میرپور(آئی این پی) پاکستان کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کافاتحانہ آغاز‘پہلے وارم اپ میچ میں نیوزی لینڈ کو باآسانی6وکٹوں سے شکست دیدی‘ بلے بازوں باﺅلرز اور فیلڈروں سمیت تمام شعبوں میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ ‘ کامران اکمل اور کپتان حفیظ کی شاندار نصف سنچریاں‘ عمر گل ‘طلحہ اور سعید اجمل کی بہترین باﺅلنگ ‘ نیو زی لینڈ کی طرف سے برینڈن میکولم کے شاندار 59 رنز‘ پاکستان نے نیوزی لینڈ کی طرف سے کامیابی کیلئے دیا گیا 146 رنز کا ہدف19.5 اوورز میں حاصل کرلیا۔ پیر کو بنگلہ دیش کے شہر میرپور میں جاری ورلڈ کپ ٹی 20 کے وارم اپ میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ کین ولیمسن اور مارٹن گپٹل نے کھیل کا آغاز کیا۔ قومی بولز کی شاندار باﺅلنگ کے باعث کیویز کو 14 رنز پر پہلا نقصان ہوا جب کین ولیمسن 7 رنز بنا کر محمد طلحہ کا شکار بنے۔ مارٹن گپٹل بھی زیادہ دیر کیریز پر نہ ٹھہر سکے اور 11 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ روز ٹیلر 9 رنز بنا سکے۔ کولن منرو 20 رنز بنا کر بلاول بھٹی کی گیند پر کیچ آو¿ٹ ہوئے۔ کوری اینڈرسن اور جمی نیشام ایک، ایک، ٹم سوتھے 5 اور لیوک رونچی 8 رنز بنا کر چلتے بنے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے برینڈن مکلم 59 رنز کے ساتھ ناٹ آﺅٹ رہ کر نمایاں رہے۔ پاکستان کی جانب سے فاسٹ باﺅلر عمر گل نے 4 اوورز میں 16رنز دے کر 3 جبکہ محمد طلحہ نے 2 کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 145 رنز بنا سکی۔ پاکستان کی طرف سے کافی عرصہ بعد ٹیم میں شامل کئے گئے وکٹ کیپر بیٹسمین کامران اکمل اور شرجیل خان نے اننگز کا آغاز کیا۔ پاکستان کو پہلا نقصان 38پر اٹھانا پڑا اور شرجیل خان 12 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ اس کے بعد کپتان محمد حفیظ کھیلنے کیلئے آئے اور کامران اکمل کے ساتھ مل کر بہترین شراکت داری قائم کی۔121 کے مجموعی سکور پر کامران اکمل ریٹائرڈ آﺅٹ ہو گئے انہوں نے 2 چھکوں 6 چوکوں کی مدد سے 52 رنز بنائے۔ پاکستان کو تیسرا نقصان کپتان محمد حفیظ کی صورت میں 124 کے مجموعی سکو رپر اٹھانا پڑا وہ 5 چھکوں 3 چوکوں کی مدد سے 55 رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے۔ نیوزی لینڈ کو چوتھی کامیابی 129 کے سکور پر ملی اور عمر اکمل 3 رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئے۔ تاہم اس کے بعد صہیب مقصود اور شعیب ملک نے ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرایا۔ صہیب مقصود16 اور شعیب ملک 8 رنز بنا کر ناٹ آﺅٹ رہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -