لائن آف کنٹرول ‘ ایک عسکرےت پسند کو گرفتار

لائن آف کنٹرول ‘ ایک عسکرےت پسند کو گرفتار

  

مقبوضہ پونچھ (کے پی آئی) بھارتی حکام نے دعوی کےا ہے کہ لائن آف کنٹرول سے دراندازی کرتے ہوئے ایک عسکرےت پسند کو گرفتار کیا گیاہے جس کے قبضہ سے اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔ پولیس کا دعویٰ ہے کہ مجاہدےن کو پارلیمانی انتخاب میں گڑبڑی پھیلانے کیلئے بھیجاگیاتھا تاہم اسے دیگوارگاﺅںمیں حدِ متارکہ سے گرفتار کرلیا گیا۔ تفصیلات دیتے ہوئے ایس ایچ او پونچھ سنجیو سلاتھیہ نے بتایا کہ پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ کوئی مشکوک آدمی آزاد کشمےر سے حد متارکہ عبور کرنے جا رہا ہے ،جس کے پیش نظرپولیس نے ایک ٹیم تشکیل دے کر دیگوار تیڑواں روانہ کر دی-

 جس نے وہاں سے اسے گرفتار کرلیا جس کی شناخت محمد اسحاق ولد محمد شریف ساکن دیگوار تیڑواں کے طور پرہوئی ہے۔پولیس کے مطابق مذکورہ مجاہد دو سال قبل غیر قانونی طور پر حدِ متارکہ کے اس پار آزاد کشمیر چلا گیا تھا جو اب واپس لوٹ رہا تھا۔

مزید :

عالمی منظر -