میکسیکو کے نیشنل سیکورٹی کمشنر نے استعفیٰ دے

میکسیکو کے نیشنل سیکورٹی کمشنر نے استعفیٰ دے

  

میکسیکو (اے پی پی) میکسیکو کے نیشنل سیکورٹی کمشنر نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ میکسیکو کے وزیر برائے داخلہ امور نے منوئیل مونڈریگن جو منشیات کے خلاف جنگ کے آپریشن کے اعلیٰ ترین آفیسر اِن چارج ہیں کے استعفی کی تصدیق کرتے ہوئے ان کے استعفیٰ دینے کی وجوہات بیان نہےں کی ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ وہ بدستور وزارت کے ساتھ رہیں گے البتہ ان کی فیلڈ آف آپریشنز سے سبکدوشی کی سفارش قبول کرلی گئی ہے ۔

میکسیکو میں منشیات کے سمگلروں کے خلاف آپریشنز کے لئے 2013ءمیں نیشنل سیکورٹی کمیشن (سی ایم ایس) تشکیل دیا گیا تھا جو وزارت داخلہ کے ماتحت ادارہ ہے۔

 اس کا انچارج فیڈرل پولیس سے لیا جاتا ہے۔

مزید :

عالمی منظر -اہم خبریں -