انڈین ویلز نوواک جو کو وچ نے راجر فیدڑ کو شکست دیکر ٹائٹل جیت لیا

انڈین ویلز نوواک جو کو وچ نے راجر فیدڑ کو شکست دیکر ٹائٹل جیت لیا ...

  

                                                            انڈین ویلز(سپورٹس ڈیسک )عالمی نمبردو جوکووچ نے راجر فیڈرر کو شکست دیدی۔عالمی نمبر دو، نوواک جوکووچ نے راجر فیڈرر کو اے ٹی پی ماسٹرز کے فائنل میں شکست دیکر انڈین ویلز کا ٹائیٹل اپنے نام کرلیا۔فائنل میں سربیا سے تعلق رکھنے والے نوواک جوکووچ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد سوئس کھلاڑی کو 6-3، 3-6 اور6-7 (تین۔چھ، چھ۔تین اور سات۔چھ) سے زیر کیا، پہلے سیٹ میں فیڈرر نے جوکووچ کو چھ، تین اسکور سے ہرایا، جوکووچ نے دوسرے سیٹ میں کم بیک کیا اور چھ۔ تین کے اسکور سے جیتا، فائنل سیٹ میں دونوں کھلاڑیوں میں زبردست مقابلہ دیکھنے میں آیا جو کہ ٹائی بریک تک گیا جو نوواک جوکووچ نے سات تین سے جیت کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -