آسٹریلوی شہری ساحل سمندر پر سرفنگ کے دوران ڈولفن کے حملہ میں شدید زخمی

آسٹریلوی شہری ساحل سمندر پر سرفنگ کے دوران ڈولفن کے حملہ میں شدید زخمی

  

سڈنی (اے پی پی) آسٹریلیا میں ساحل سمندر پر سرفنگ کے دوران ڈولفن کے حملہ میں آسڑیلوی شہری شدید زخمی ہوگیا۔ نیو ساﺅتھ ویلز ایمبولینس کے آپریٹر وین ڈون لوپ کے مطابق حادثہ سڈنی کے جنوب میں 250 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع باﺅلے پوائنٹ پر پیش آیا جہاں 27 سالہ نوجوان سمندر کی لہروں پر سرفنگ میں مصروف تھا کہ اسی دوران ایک ڈولفن نے اسے زور سے ٹکر مار دی۔ ڈون لوپ کے مطابق ڈولفن کے حملہ میں نوجوان کو شدید چوٹیں آئی تاہم اسے فوری ابتدائی طبی امداد فراہم کرکے سڈنی کے ہسپتال میں منتقل کردیا گیا ہے ۔ واضح رہے کہ آسٹریلیا میں شارک مچھلے کے حملے کے واقعات اکثر رونما ہوتے ہیں جبکہ گزشتہ برس جولائی میں ایک نوجوان ساحل پر تیراکی کے دوران وہیل کو اپنے قریب دیکھ کر بے ہوش ہوگیا تھا۔

مزید :

عالمی منظر -