بھارتی انتخابات، اروند کیجری وال کا نریندر مودی کے مقابل الیکشن لڑنے کا اعلان

بھارتی انتخابات، اروند کیجری وال کا نریندر مودی کے مقابل الیکشن لڑنے کا ...

  

نئی دہلی (آئی اےن پی )عام آدمی پارٹی کے رہنما کیجری وال نے نریندر مودی کے خلاف بھارتی شہر وارانسی سے الیکشن لڑنے کا اعلان کردےا۔بھارتی مےڈےا رپورٹس کے مطابق وزارت عظمیٰ کے مضبوط امیدوار نریندر مودی کے خلاف اینٹی کرپشن ہیرو کیجری وال نے میدان میں اترنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بی جے پی نے گزشتہ روز اس نشست سے مودی کوامیدواربنانے کااعلان کیا تھا،کیجریوال نے بنگلورومیں ایک روڈ شو کے موقع پرکہا ہے کہ پارٹی نے انہیں بنارس سے ٹکٹ دیدیا ہے تاہم اس بارے میں وہ23 مارچ کوبنارس میں ہونیوالی ریلی کے دوران عوام کی رائے لیں گے۔بھارتیہ جنتا پارٹی کی طرف سے وزیر اعظم کے عہدے کے لیے نامزد کردہ امیدوار نریندر مودی کا موجودہ وارانسی یا سابقہ بنارس سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ بالخصوص ہندو کمیونٹی میں نئے جوش و ولولے کا باعث بن سکتا ہے۔

تاہم کچھ مبصرین کے بقول یہ فیصلہ اس قوم پسند پارٹی پر مذہبی تفریق کا الزام عائد کیے جانے کا باعث بھی بن سکتا ہے۔ دوسری طرف اتوار ہی کے دن اروند کیجری وال نے اعلان کیا ہے کہ وہ نریندری مودی کو ہرانے کے لیے ان کے خلاف الیکشن لڑیں گے۔

مزید :

عالمی منظر -