اسرائیلی حکام چار فلسطینی شہدا کے جسد خاکی ورثا کے حوالے کرنے پر تیار

اسرائیلی حکام چار فلسطینی شہدا کے جسد خاکی ورثا کے حوالے کرنے پر تیار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


رام اللہ( اے این این ) اسرائیلی حکام نے چار فلسطینی شہدا کے جسد خاکی ان کے ورثا کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ توقع ہے کہ کل اٹھارہ مارچ بروز منگل کو چار شہدا کے جسد خاکی ان کے لواحقین کے حوالے کیے جائیں گے۔مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطینی شہدا کے جسد خاکی ان کے ورثا کے حوالے کرنے کے لیے سرگرم کمیٹی کی جانب سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ کمیٹی کی کوششوں سے اسرائیلی حکام کو مزید چار فلسطینی شہدا کے جسد خاکی ان کے ورثا کے حوالے کرنے پر راضی کر لیا گیا ہے۔ اسرائیلی حکام کی جانب سے انہیں یقین دلایا گیا ہے کہ منگل اٹھارہ مارچ کو شہدا کے جسد ہائے خاکی ان کے ورثا کے حوالے کیے جائیں گے۔بیان میں بتایا گیا کہ چار میں سے تین شہدا القسام کمانڈر محمد عبدالرحیم الحنبلی، احمد یاسر صالح اور محمد عبدالحمید کا تعلق مغربی کنارے کے شہر نابلس سے ہے جبکہ جمیل خلف حمید کا تعلق غرب اردن کے بیت لحم شہر سے ہے۔ ان کے ورثا کو بھی شہدا میتوں کی واپسی سےمتعلق آگاہ کر دیا گیا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ تمام شہدا کے جسد خاکی طولکرم شہرمیں الطبیہ گذرگاہ سے فلسطینی شہریوں کے حوالے کیے جائیں گے۔ مقامی وقت کے مطابق شام آٹھ بجے شہدا کے جسد خاکی ان کے ورثا کو سپرد کیے جائیں گے۔

مزید :

عالمی منظر -