وینزویلامیں حکومت مخالف مظاہرے جاری ،متعدد افراد زخمی

وینزویلامیں حکومت مخالف مظاہرے جاری ،متعدد افراد زخمی

  

کراکس(آئی اےن پی )وینزویلامیں حکومت مخالف مظاہرے جاری ہیں ،کراکس اسکوائر میں مظاہرین کی پولیس سے جھڑپوں مےں متعدد افراد زخمی ہوگئے،گزشتہ6 ہفتوں کے دوران جھڑپوں میں 28 افراد ہلاک 300 سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔غےر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق وینزویلا کے شہر کاراکاس میں اپوزیشن کے حامی صدر نکولس Maduro' کی سوشلسٹ حکومت کے خلاف مظاہرے کر رہے ہیں۔ہزاروں افراد نے جب Carlota کارلوٹا ملٹری فضائی بیس کی جانب مارچ کیا تو سیکیورٹی اہلکاروں نے انھیں آنسو گیس اور واٹر کینن سے روکنے کی کوشش کی،جس کے جواب میں طلبا نے پولیس پر پتھراﺅ کیا۔جبکہ کچھ طلبا نے Altamira پلازہ میں بھی مظاہرے کئے۔چھ ہفتوں کے دوران 1500مظاہرین کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔

مزید :

عالمی منظر -