ٹکڑے ٹکڑے سوویت یونین کے’ جسم ‘کی ری جنریشن ۔۔۔یوکرائن سے آزادی، روس نے کریمیہ کو اپنا باقاعدہ حصہ بنالیا

کیپشن: Ukrain
ماسکو( مانیٹرنگ ڈیسک) یوکرائن کی ریاست کریمیہ اب روس کا باقاعدہ حصہ بن گئی ہے ۔ کریمیہ میں ریفرنڈم کے ذریعے روس سے الحاق کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ ریفرنڈم کے بعد یوکرائن سے آزادی کا اعلان کرتے ہوئے روس سے الحاق کیلئے کریمیہ کی اسمبلی نے قرارداد منظور کی تھی ۔ روس نے سب سے پہلے اسے آزاد ریاست تسلیم کیا اور پھر روسی صدر پیوٹن نے اس کے الحاق کے آرڈر پر دستخط کردیے ۔ کریمیہ کے روس کا حصہ بننے کو امریکہ اور اس کے اتحادی ملکوں نے مسترد کردیا ہے ۔