لبنان خودکش کا ر بم حملہ دھماکے میں 4افراد ہلاک متعدد زخمی

لبنان خودکش کا ر بم حملہ دھماکے میں 4افراد ہلاک متعدد زخمی

  

                  بالبک (اے پی پی) مشرقی لبنان کی وادی بقا میں خودکش کار بم دھماکے میں 4 افراد ہلاک اور 11 زخمی ہو گئے ۔ ذرائع کے مطابق شام کی سرحد کے ساتھ واقع وادی بقا کے گاﺅں البنی عثمان میں ایک پٹرول سٹیشن پر خودکش کار بم دھماکہ ہوا ہے جس کی زد میں آکر حزب اللہ کے دو کارکن ‘ ایک خاتون اور اس کا شوہر ہلاک ہوگیا۔ مشرقی لبنان اور جنوبی بیروت حزب اللہ کا گڑھ ہے جہاں کچھ عرصہ سے متعدد خودکش حملے ہو چکے ہیں حزب اللہ نے شام میں لڑائی کے لئے اپنے کارکن بھجوائے ہوئے ہیں جو صدر بشار الاسد کی حامی فوج کے ساتھ باغیوں کے خلاف لڑ رہے ہیں مذکورہ خودکش بم دھماکے کی ذمہ داری تنظیم احرار سنہ نے قبول کرلی ہے جو حزب اللہ کی شام میں مداخلت کے سخت خلاف ہیں۔

مزید :

عالمی منظر -