شمالی کوریا راکٹ تجربات بند کرے جنوبی کوریا

شمالی کوریا راکٹ تجربات بند کرے جنوبی کوریا

  

      سیول(اے پی پی) جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کی طرف سے حالیہ عرصہ میں راکٹوں کے درجنوں تجربات کو اشتعال انگیز اقدام قرار دیتے ہوئے انہیں فوری طور پر بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ جنوبی کوریا کی وزارت دفاع کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ شمالی کوریا کے راکٹ تجربات سے خطہ کی سلامتی کو خطرات لاحق ہوگئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شمالی کوریا کو ایسے اقدامات فوری بند کردینا چاہئےں جو فوجی کشیدگی کا باعث بننے کے ساتھ ساتھ اس کے پڑوسی ممالک کو اشتعال دلا رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ جنوبی کوریا کی مسلح افواج شمالی کوریا میں فوجی نقل وحرکت پر مکمل نظر رکھے ہوئے ہےں۔ واضح رہے کہ ان دنوں خطہ میں جنوبی کوریا اور امریکی مسلح افواج کی مشترکہ مشقیں جاری ہیں اور شمالی کوریا نے صرف اتوار کو 25 راکٹ تجربات کئے ہیں جو سارے کے سارے اس کے مشرقی ساحلی علاقے سے فائر کئے گئے۔

مزید :

عالمی منظر -