اسرائیلی پولیس نے مسجد اقصیٰ کے داخلی دروازے سے داخلے پر پابندی لگا دی

اسرائیلی پولیس نے مسجد اقصیٰ کے داخلی دروازے سے داخلے پر پابندی لگا دی

  

                مقبوضہ بیت المقدس (اے پی پی) اسرائیلی پولیس نے مسجد اقصیٰ کے داخلی دروازے سے داخلے پر پابندی لگا دی ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق بیت المقدس سے جاری کردہ بیان میں اسلامی وقوف کے ڈائریکٹر جنرل شیخ اعظام الخطیب نے کہا ہے کہ اسرائیلی سیکورٹی فورسز نے مسجد اقصیٰ کے دس دروازوں میں سے چار کو کھولنے کی اجازت دی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ سیکورٹی فورسز نے مسجد اقصیٰ کے المعارب دروازے کو یہودی آبادکاروں اور سیاحوں کے داخلے میں سہولت کےلئے کھلا رکھا ہے۔ واضح رہے کہ مذکورہ نئی پابندی کے بعد نماز فجر کے وقت 50 سال سے کم عمر فلسطینیوں کو مسجد اقصیٰ میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔

مزید :

عالمی منظر -