شام کی خانہ جنگی کے4 سال مکمل ہو نے پر امریکہ اور برطانیہ میں مظاہرے

شام کی خانہ جنگی کے4 سال مکمل ہو نے پر امریکہ اور برطانیہ میں مظاہرے

  

                      واشنگٹن +لندن (اے پی پی) برطانیہ میں شام کی خانہ جنگی کے چار سال مکمل ہونے پر مظاہرے کا انعقاد کیا گیا ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق لندن میں ایک ہزار سے زیادہ افراد نے شام کی خانہ جنگی کے چار سال مکمل ہونے پر مظاہرہ کرتے ہوئے وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون کی رہائش گاہ کی جانب مارچ کیا۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں شام کے جھنڈے اور بینر اٹھا رکھے تھے۔ شرکا ءنے عالمی برادری کی سست روسی اور بے حسی کے خلاف نعرے لگائے ۔ دوسری جانب واشنگٹن میں بھی سینکڑوں افراد نے ریلی نکالی اور شام میں ہلاک ہونے والے افراد کےلئے کچھ دیر کےلئے خاموشی اختیار کی اور ہلاک شدگان کےلئے دعا بھی کی گئی۔

مزید :

عالمی منظر -