پروفیسر انجم حبیب وہرہ کی گنگارام ہسپتال میں زیر علاج نرسوں کی عیادت

پروفیسر انجم حبیب وہرہ کی گنگارام ہسپتال میں زیر علاج نرسوں کی عیادت

  

لاہور ( پ ر) پرنسپل پوسٹ گریجویٹ انسٹیٹیوٹ و لاہور جنرل ہسپتال پروفیسر انجم حبیب وہرہ نے گزشتہ روز گنگا رام ہسپتال میںزیر علاج جنرل ہسپتال ومیو ہسپتال کی نرسوں کی عیادت کی اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پروفیسر انجم حبیب وہرہ نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی ہدایت پر محکمہ صحت پنجاب نے ایڈہاک نرسوں کو 3 سالہ کنٹریکٹ دے کر ان کی ملازمتوں کو تحفظ فراہم کیا ہے اور اب نرسنگ سٹاف پوری دلجمعی،احساس ذمہ داری اور لگن سے اپنے فرائض ادا کریں اور دکھی انسانیت کی خدمت کو اپنا شعار بنائیں انہوں نے بتایا کہ جنرل ہسپتال میں 122 ایڈہاک نرسوں نے اپنے تین سالہ کنٹریکٹ کے تقررنامے وصول کر لئے ہیں اس موقع پر نرسوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے مریضوں میں مٹھائی تقسیم کی اور وزیراعلی محمد شہباز شریف ، مشیر صحت خواجہ سلمان رفیق اور سیکرٹری صحت کا شکریہ ادا کیا ایم ایس جنرل ہسپتال ڈاکٹر غلام صابر نے اس موقع پر کہا کہ ایڈہاک نرسوں کا دیرینہ مسئلہ حل کرکے حکومت نے مریضوں کی بے لوث خدمت کرنے والی بچیوں کے تحفظات کو دور کر دیا ہے اور اب وہ زیادہ یکسوئی اور دلجمعی سے اپنے فرائض ادا کر سکیں گی۔

 ینگ نرسز ایسوسی ایشن کے عہدیداران شہناز ڈار،خالد اور منور نے حکومت پنجاب اور نرسوں کے درمیان معاملات خوش اسلوبی سے طے پانے پر اظہار اطمینان کیا اور حکومتی فیصلے کو نہ صرف نرسوں بلکہ مریضوں کے لئے فائدہ مند قرار دیا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -