پنجاب یونیورسٹی اور اے سی سی اے کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب آج ہوگی
لاہور( ایجوکیشن رپورٹر )پنجاب یونیورسٹی اور ایسوسی ایشن آف چارٹرڈ سرٹیفائیڈ اکاﺅنٹس (اے سی سی اے)کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب آج صبح 9:30بجے وائس چانسلر آفس کے کمیٹی روم میں ہو گی۔ اس موقع پر پنجاب یونیورسٹی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مجاہدکامران ، صدر اے سی سی اے مارٹن ٹرنر، ڈائریکٹر ایکسٹرنل لنکجزاسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر ماریہ مالڈوناڈواور دیگر تقریب میں شرکت کریں گے۔