شجرکاری مہم کا آغاز

شجرکاری مہم کا آغاز

  

لاہور( ایجوکیشن رپورٹر)پنجاب یونیورسٹی شعبہ مائیکروبائیولوجی اینڈ مالیکیولر جنیٹکس کے زیر اہتمام محکمہ جنگلات پنجاب کے اشتراک سے شجر کاری مہم کا آغاز ہو گیا اس موقع پر شعبہ کی چیئرپرسن پروفیسر ڈاکٹر انجم نسیم صابری، ڈویژنل فارسٹ آفیسر ڈاکٹر سید محمداکمل رحیم، پروفیسر ایمریطس پروفیسر ڈاکٹر رضی عباس شمسی، فیکلٹی ممبران اور طلبہ نے شرکت کی بعد ازاں ڈاکٹر رحیم نے’بائیوڈائیورسٹی اور معیشت کی حفاظت میں جنگلا ت کا کردار‘ کے موضوع پر خصوصی لیکچر دیا۔

ور معاشرے میں درختوں اور جنگلات کی اہمیت پر روشنی ڈالی پروفیسر ڈاکٹر نسیم صابری نے جنگلات کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لئے محکمہ جنگلات پنجاب کے اقدامات کو سراہا اورڈاکٹر محمد اکمل رحیم کو یادگاری شیلڈ پیش کی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -