گورنمنٹ کالج یو نیورسٹی لاہور کے زیراہتمام تقریری مقابلوں کا انعقاد
لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)گورنمنٹ کالج یو نیورسٹی لاہور کی مجلسِ مباحث نے گزشتہ روز ملک کے سب سے بڑے پارلیمانی طرز کے تقریری مقابلوں کا انعقاد کرایا جس میں ملک بھر کے نامور تعلیمی اداروں کی 80ٹیموں نے حصہ لیا جی سی یو کے وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر محمد خلیق الرحمان نے مقابلے کے فائنل راؤنڈ میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی اور جیتنے والی ٹیموں میں انعامات تقسیم کئے اردو ٹیم ٹرافی لاہور سکول آف اکنامکس نے جیتی جبکہ انگریزی مباحثے کی پروفیسر ڈاکٹر خالد آفتاب ٹرافی بھی ایل ایس ای کے نام رہی۔فاسٹ نیشنل یونیورسٹی کے رضا آفتاب گیلانی نے بہترین اردو مقررکا اعزاز حاصل کیا جبکہ لمز کے حافظ عثمان تنویر بہترین انگریزی مقررقرار پائے ٹیم جی سی یو نے بطور میزبان مقابلہ میں حصہ نہیں لیا اس موقع پر پروفیسر خلیق الرحمان کا کہنا تھا کہ تقریری مقابلے طالبعلموں کی کردار سازی میں اہم رول اداکرتے ہیں انہوں نے کہا کہ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی مستقبل میں بھی قومی سطح پر ایسے مقابلوں کا انعقاد کرواتی رہے گی۔