ریلوے سکریپ کی خورد برد کے الزام میں گرفتار ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع

ریلوے سکریپ کی خورد برد کے الزام میں گرفتار ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں ...

  

لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت نے ریلوے سکریپ کی خورد برد کے الزام میں گرفتار جواد احمد اور محمد ذیشان کے جسمانی ریمانڈ میں 27مارچ تک توسیع کر دی ہے، ملزمان ٹھیکیدار تھے ۔ انہوں نے ریلوے افسران سے ملی بھگت کرکے ہزاروں ٹن سکریپ انتہائی کم قیمت پر حاصل کرکے سرکاری خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا تھا فاضل جج نے گزشتہ روز ملزمان کے ریمانڈ میں توسیع کرتے ہوئے نیب حکام کو ہدایت کی کہ وہ آئندہ پیشی تک اپنی تفتیش مکمل کرلیں احتساب عدالت نے تسنیم اختر وغیرہ کے خلاف دائر لاہور سٹاک ایکسچینج بینک فراڈ ریفرنس کی سماعت 19مارچ تک ملتوی کر دی ہے گزشتہ روز فاضل عدالت نے فریقین کے وکلاءکی جانب سے کی جانے والی جزوی حتمی بحث قلمبندکی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -