منشیات کے مقدمہ میں ملوث ملزم کو ڈیڑھ سال قید اور 20 ہزارجرمانہ کی سزا
لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج قمر الزمان نے منشیات کے مقدمہ میں ملوث ملزم زاہد کو ڈیڑھ سال قید سخت اور20 ہزار روپے جرمانہ کی سزا کا حکم سنا دیا ہے جبکہ جرمانے کی عدم آدائیگی پرملزم کو مزید 20 دن قید کی سزا بھگتنا ہوگی استغاثہ کے مطابق تھانہ لیاقت آباد پولیس نے 5 فروری2013 ءکوملزم کو1710 گرام چرس سمیت گرفتار کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کیا تاہم گزشتہ روز ملزم نے دوران سماعت عدالت کے روبرو اقبال جرم کرلیا جس پر فاضل جج نے اسے مذکورہ بالا سزا کا حکم سنایا۔