پی ٹی سی ایل پنشنرز کے اجلاس میں عدالتی فیصلے کو سراہا گیا

پی ٹی سی ایل پنشنرز کے اجلاس میں عدالتی فیصلے کو سراہا گیا

  

لاہور(خبرنگار) قائد ویلفیئر سوسائٹی برائے پی ٹی سی ایل پنشنرز کا اجلاس زیر صدارت محمد نصیر شیخ منعقد ہوا جس میں عبدالحمید جنرل سیکرٹری، میاں فاروق سینئر نائب صدر ، فاضل حسین شاہ وائس چیئرمین، مقصود احمد جوائنٹ سیکرٹری، مقصود خوشی نائب صدر ، رانا محمد سلیم آفس سیکرٹری ودیگر ممبران نے بڑی تعداد نے شرکت کی اجلاس میں محمد نصیر شیخ صدر نے چیف جسٹس سپریم کورٹ مسٹر جسٹس تصدق حسین جیلانی کی سربراہی میں آزاد عدلیہ کی جانب سے عوام کو فوری اور بروقت انصاف کی فراہمی کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس کی واضح مثال ہے عبدالحمید جنرل سیکرٹری نے کہا کہ ہم آزاد عدلیہ کے بے حد ممنون ہیں اور اس تاریخی فیصلے پر تمام پنشنرز کو مبارکباد پیش کرتے ہیں وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی اور وفاقی سیکرٹری آئی ٹی سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس فیصلے پر جلد از جلد عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے تاکہ بوڑھے پنشنرز اور فیملی پنشن لینے والی بیواﺅں کو انصا ف مل سکے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -