ذاتی کاوشوں پر حکومت مالٹا نے پاکستان میں تجارت کا نمائندہ بنایا،احمد عزیز

ذاتی کاوشوں پر حکومت مالٹا نے پاکستان میں تجارت کا نمائندہ بنایا،احمد عزیز
 ذاتی کاوشوں پر حکومت مالٹا نے پاکستان میں تجارت کا نمائندہ بنایا،احمد عزیز
کیپشن: pic

  

لاہور(انوسٹی گیشن سیل) پاکستان میں مالٹا کے نمائندہ برائے تجارت احمد عزیز کا کہنا ہے کہ ذاتی کاوشوں پر حکومت مالٹا نے پاکستان میں تجارت کا نمائندہ بنایاجس سے پاکستان اور مالٹا کے درمیان تجارت کو فروغ اور عوام سے عوام تک تعلقات مضبوط کرنے کی کوشش کر رہا ہے احمد عزیز نے روز نامہ پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ خواہش ہے کہ مالٹا کے ذریعے پاکستانی مصنوعات یورپی منڈیوں میں جائیں جس کےلئے صدر اور زیراعظم مالٹا، کمشنر یورپی یونین،لیڈر کامن ویلتھ،منسٹری آف ہیلتھ،سیاحت اور فارن آفئیر سے ملاقاتیں کیں اور پاکستان کا مثبت امیج پیش کرتے ہوئے مالٹاکی حکومت کو پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان مڈل مین کا کردار ادا کرنے کےلئے قائل کیا جس کے بعد حکومت مالٹا نے مجھے پاکستان میں تجارتی سفیر لگایا ہے مالٹا کے نمائندہ برائے تجارت نے بتایا کہ مالٹا میں فرینڈلی سوسائٹی کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جس کے ڈاکٹر جوزف پارچر آنریری صدر اور اسلم ڈوگر سیکرٹری جنرل ہیں 2015کی کامن ویلتھ میٹنگ بھی مالٹامیں ہو رہی ہے جبکہ 2018 میں مالٹا کا دارالحکومت ویلیٹا پورے یورپ کا کلچرل کیپیٹل ہو گا جس سے پاکستان بہت زیادہ مستفید ہو سکتا ہے ۔اس سلسلے میں گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور اور اپوزیشن لیڈر پنجاب میاں محمود الرشید سے ملاقات کی ہے ،جنہوں نے میری کاوشوں کو سراہا اور مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -