اسلام ہمیں تفرقات کا نہیں بھائی چارے کا درس دیتا ہے ‘ عبد الرحمن جامی

اسلام ہمیں تفرقات کا نہیں بھائی چارے کا درس دیتا ہے ‘ عبد الرحمن جامی

  

لاہور ( پ ر) نئی آبادی گوہاوا میں دسویں سالانہ عظیم الشان محفلِ میلادِ مصطفی کا اہتمام کیا گیا جس میں ملک بھر سے جید علمائے کرام اور معروف ثنا خوانِ مصطفی نے شرکت کی اس موقع پرجن علمائے کرام نے خصوصی خطابات فرمائے ان میں جناب عبد الرحمن جامی ، عبدالغفار شاہ رضوی، علامہ ساجد القادری ، پیر سید شبیر حسین شاہ بخاری ، مفری محمد انور سیفی ، علامہ قاری رب نواز، علامہ بشیر احمد سعیدی ، قاری عبدالحمید تونسوی ، قاری گلریز احمد عطاری ، علامہ حاجی محمد اشرف قادری ، علامہ قاری منظور احمد و دیگر نے خصوصی خطابات میں مسلمانوں کے صحیح تشخص پر روشنی ڈالی اور اپنی زندگی اسوہ¿ حسنہ کے مطابق گزارنے کا درس دیا مولانا قاری عبدالرحمن جامی نے اپنے خطاب کہاکہ اسلام ہمیں تفرقات کا نہیں بلکہ بھائے چارے کا درس دیتا ہے محفل میلادِ مصطفی میں پروفیسر حکیم محمد شفیع طالب قادری ،محمد زاہد شفیع طالب ، جناب شہباز مغل ، قاری بشیر احمد ضیا سیالوی ، جناب صوفی نثار علی و دیگر نے ہدیہ ِ نعت پیش کیا ۔ محفلِ میلاد کا اہتمام انجمن ِ عاشقان ِ مدینہ میلاد کمیٹی کی جانب سے کیا گیا۔

محفلِ میلاد کے اہتمام میں چوہدری لیاقت علی، چوہدری کرامت علی ، چوہدری حاکم علی ، محمد ےوسف رحمانی ، مہر حاجی محمد شفیع ، جناب اقرار احمد، حاجی نذیر احمد ، حاجی معراج دین ، مقبول احمد ، ڈاکٹر شبیر احمد ، ڈاکٹر خادم حسین اور اہل علاقہ کا خصوصی تعاون شامل تھا

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -