مفادات کی سیاست نے پاکستان کی بنیاد یں ہلا کر رکھ دی ہیں ‘ خالد سندھو

مفادات کی سیاست نے پاکستان کی بنیاد یں ہلا کر رکھ دی ہیں ‘ خالد سندھو

  


لاہور( جنرل رپورٹر) عوامی مسلم لیگ پنجاب کے جنرل سیکر ٹری خالد سندھو نے کہا ہے کہ مفادات کی سیاست نے پاکستان کی بنیاد یں ہلا کر رکھ دی ہیں عوام سخت مایوس ہیں عمران خان اْمید کی کرن تھے مگر وہ بھی جاگیرداروں اور سر مایہ داروں کے چنگل میں پھنس گئے ہیں ان خیا لات کا اظہا رانہوں نے تحصیل چونڈہ سے آئے ہوئے کارکنوں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا عوامی مسلم لیگ پنجاب کے جنرل سیکر ٹری خالد سندھو نے کہا کہ غربت جہالت بے روز گاری کے خاتمہ اور انصاف کے حصول کے لئے مذاکرات ہوتے تو عوام خو شحا ل اور پاکستان ترقی کرتا اور مضبوط ہوتا افسوس عوام کے ووٹ سے بننے والی ساری جماعتیں اندر سے ایک ہو چکی ہیں یہ صورت حال پاکستا ن کی سلامتی کے لئے سنگین خطرات کی نشاندہی کرتی ہیں اداروں سے انصاف نہ ملنے کی وجہ سے لوگ سڑکوں پہ نکل رہے ہیں ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -